(کلیم اختر) الیکشن کمیشن نے2023 کے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی، ہر شہری کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کا عمل تیز ہوگیا، ضلع کی سطح پرووٹ ڈیٹا پروسیسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ آفس میں ضعلی سطح پر ووٹرز کی اہمیت اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس کی صدارت اے ڈی جی جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں مختلف فاؤنڈیشن کے عہدیدران نے بھی شرکت کی اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ الیکشن آفیسر ہما صفدراور ہما ظفر نے بھی شرکت کی
اجلاس میں اے ڈی جی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے گھر گھر جا کر ووٹ رجسٹرز کرنے کا کام کیا اور ضلع سطح پر ہرشہری کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا گیا۔ رجسٹرڈ ووٹ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا پروسسنگ کے بعد ڈیٹا ڈسپلے سنٹر بنائے جائیں گے اور لوگوں کو ان کے ووٹ کے حوالے سےآگاہ کیا جائے گا، 2023 میں ہونیوالے سالانہ انتخابات میں ہر شہری کاووٹ یقینی بنایا جا رہا ہے۔