عابد چودھری: نواب ٹاؤن میں بینک سے پچیس لاکھ رقم نکلوانے والا شہری اپنے دفتر کے سامنے لٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں بینک سے پچیس لاکھ رقم نکلوا کر آنے والا شہری اپنے دفتر کے سامنے لٹ گیا۔ برقعہ پوش خاتون بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہمراہ تھی، شہری عاطف رائیونڈ روڈ پر واقع میزان بینک سے رقم نکلوا کر دفتر پہنچا تھا۔ ڈاکو خاتون موٹرسائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیتی رہی ،مزاحمت پر اس کے دونوں ساتھی ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری پر تشدد بھی کرتے رہے۔
نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر پچیس لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوتے فائرنگ بھی کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا۔