بائنانس کے ''سی زی'' ارب پتی بن گئے، پاکستان کی مدد کا اعلان

13 Jan, 2022 | 12:46 PM

ویب ڈیسک: کرپٹو کرنسی کی ایکسیچینج بائنانس کے سی ای او ہانگ کانگ کے چانگ پینگ ژاؤ جنہیں '' سی زی'' بھی کہا جاتا ہے  دنیا کے  ارب پتیوں کے فہرست میں شامل ہو گئے۔ 

بلوم برگ کی ارب پتی فہرست کے مطابق بائنانس کے چانگ پینگ ژاؤ 96 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے ارپ پتیوں میں سرفہرست آگئے ہیں انہویں نے اوریکل کے لیری ایلی سن اور  بھارتی ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

دوسری طرف بائنانس ک ایک ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ '' سی زی''اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ خیرات کرنا چاہتے ہیں۔

یادرہے فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ ، مائکروسافٹ کے بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس، اور وارن بفٹ نے بھی اپن دولت کا زیادہ تر حصہ خیرات کرچکے ہیں

'' سی زی'' نے اپنی دولت میں اضافہ کرپٹو کرنسی کے روز بروز عام ہوتے ہوئے کاروبار کی وجہ سے کیا ہے۔ یادرہے گذشتہ سال کرپٹو کرنسی ''ایتھرئیم'' کے بانی وٹالک بٹرین اور کوائن بیس کے بانی بریان آرمسٹرانگ بھی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔

ایف ٹی ایکس کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے سی ای او سام بینکمین فرائڈ جو خود بھی تازہ ارب پتی ہیں کا کہنا ہے کہ کہ صنعت میں کچھ سالوں میں بے پناہ پیسہ آیا ہے لوگ  کہیں پیسہ لگانا چاہتے تھے اور انہیں کرپٹو مل گئی۔ وہ  ہانگ کانگ میں ایشیئن فنانشل فورم سے خطاب کررہے تھے ۔

بائنانس کے سی ای او '' سی زی'' نے سوشل میڈیا پرایک ٹویٹ  کے ذریعے ارب پتی بننے پر ردعمل ظاہر کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ رینکنگ کے بارے میں فکرمند ہونا چھوڑیں یہ دیکھیں لوگوں کی مدد کیسے کرنی ہے۔  دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دولت کی درجہ بندی کی بجائے خیرات اور فلاحی کاموں کی درجہ بندی ہونی چاہئیے۔

بائنانس کے سی ای او ہانگ کانگ کے چانگ پینگ ژاؤ عرف '' سی زی'' میکگل یونیورسٹی  کینیڈا کے گریجویٹ ہیں انہوں نے  کمپیوٹر سائنسز میں ڈگری حاص کررکھی ہے ۔ انہوں نے بلوم برگ اور ٹوکیواسٹاک ایکسچینج کو سافٹ وئیر فراہمی کا کام شروع کیا۔ لیکن 2013 میں بٹ کوائن کے آغاز کے بعد انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر اپنی زندگی کرپٹو کرنسی کے لئے وقف کردی۔ یادرہے دوسرے بڑے اسٹارٹ اپس کی طرح بائنانس کو بھی حال ہی میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور برطانیہ اور کینیڈا میں ان کی کمپنی پر پابندی لگا دی گئی ۔ لیکن انہوں نے ان پابندیوں کو ہمیشہ مثبت  معنوں میں  لیا ان کا کہنا ہے  کہ جتنے زیادہ قواعد وضوابط ہوں گے کرپٹو کی بنیادیں  اتنی ہی زیادہ مضبوط ہوں گی اور  لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔

پاکستان میں سامنے آنے والے کرپٹو اسکینڈل کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے سی زی کا کہنا ہے کہ اپنی انڈسٹری کو کلین کرنے کے لئے مل کرکام کریں گے۔انہوں نے حکومت پاکستان کو پھر مکمل حمایت اور مدد کا یقین دلایا ہے۔

مزیدخبریں