شاہد ندیم سپرا : شہر سمیت مختلف علاقوں میں جعلی حج کی بکنگ شروع ہونے کا انکشاف, شکایات ملنے پر وزارتِ مذہبی امور نے شہریوں کے لئے تنبیہ جاری کر دی .
لاہورسمیت مختلف علاقوں میں جعلی حج کی بکنگ شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ,شکایات ملنے پروزارتِ مذہبی امور نے شہریوں کے لئے تنبیہ جاری کر دی .وزارتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عوام الناس حج 2022 کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں، ابھی تک حج پالیسی 2022 کا اعلان نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کامزید کہنا تھا کہ عوام الناس حج کےنام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔
حج کے خواہشمند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں اورعازمینِ حج کسی بھی فرد یا ادارے کو پیسے اور پاسپورٹ جمع مت کروائیں۔ ، جعلی حج بکنگ کر نیوالے افراد/کمپنی کی شکایات کیلئے حج ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔وزارتِ مذہبی امور نے شہریوں کے لئے تنبیہ جاری کی حج کے نام پر فراڈ کرنے والے جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔