ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیرسمندر کیبل کی خرابی سے ملک بھر میں سست رفتار انٹرنیٹ ، بحالی میں ہفتے لگ سکتے ہیں ، ذرائع

under sea swm4 internet cable
کیپشن: under sea swm4 cable
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : زیر سمندرایس ایم ڈبلیو4 کیبل  میں خرابی کے  باعث  ملک بھر میں  انٹرنیٹ کیبل سروس  کی رفتار کم  ہوگئی۔ پی ٹی اے نے کیبل کی خرابی کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں کام کرنے والی انٹرنیٹ سروس پروائڈر کمپنیز کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایک دفعہ پھر عالمی نیٹ ورکس میں خرابی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔  

تاہم انٹر نیٹ صارفین کو بلاتعطل انٹر نیٹ سروس کی فراہمی کی کوششیں اب تک بے سود ثابت ہوئی ہیں اور مشرق کی جانب جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک بری طرح متاثر ہے ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ  مجموعی بینڈ وڈتھ کی گنجائش میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ 

۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی اطراف میں خرابی کا پتہ چلا ہے مگر خرابی کے اصل مقام کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ پاکستان سے جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک بھارت اور سنگاپور سے ہوکر جاتی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ زیرسمندر کیبل کی بحالی تک پاکستان میں انٹر نیٹ کو مسائل کا سامنا رہے گا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مکمل بحالی کیلئے گھنٹے یا دن نہیں ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

 یادرہے اس سے قبل 21 دسمبر کو بھی ایس ایم ڈبلیو4 4 انٹرنیٹ کیبل کٹ  جانے سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی تھی اس وقت کہا گیا تھا کہ  مرمت کا کام جنوری 2022میں مکمل ہوگا۔