شان نے فلم گجنی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

13 Jan, 2022 | 11:27 AM

Sughra Afzal

گلبرگ (سٹی42) معروف فلم اسٹار شان شاہد نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم گجنی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

شان شاہد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم گجنی میں ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی،  جو کردار مجھے اس فلم میں دیا جا رہا تھا وہ ایک وِلن کا کردار تھا جو بالی وڈ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار کر سکتا تھا، مجھے وہ کردار بالکل پسند نہیں آیا کیونکہ اس کردار کو بچوں کے اعضا فروخت کرتے دکھایا جانا تھا۔

شان نے بتایا کہ میں نے فلم کے میکرز سمیت عامر خان کو بھی اس کردار کے لیے منع کیا اور  ایک سوال پوچھا کہ آپ لوگوں کو اس کردار کے لیے ایک پاکستانی کی ہی کیوں ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں پہچان سکے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی اس بات پر میں نے کہا کہ ضرور پتہ چلے گا،  میرے بار بار منع کرنے پر بھی جب وہ راضی نہ ہوئی تو میں نے پنجابی میں عامر خان سے ایک بات کہی کہ اگر  آپ بھارت کے پہلوان ہیں تو میں پاکستان کا پہلوان ہوں، پیسے لے کر کشتی نہیں ہاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کردار اس لیے منع کیا کیونکہ یہ ایسا کردار نہیں تھا جو کرنے کے لیے کسی پاکستانی کو انڈیا بلایا جاتا، انہوں نے بتایا کہ فلم ''گجنی'' میں ولن کے کردار کے لیے میں نے عامر خان سے پاکستانی اداکار نیر اعجاز کو بھی لینے کی بھی پیشکش کی تھی۔

مزیدخبریں