ویب ڈیسک : بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس موخر کردیا گیا ہے، دوبارہ اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وبا اوراسکولوں سےمتعلق جائزہ لیا جانا تھا۔
صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 11بجےہونا تھی۔ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی ویکسنیشن کا جائزہ لیا جاناتھا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔