ویب ڈیسک : پنجاب میں زرعی زمینوں کے بعد اربن کی نشاند ہی اور ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کرنے کا فیصلہ، شہری زمینوں کو ڈیجیٹائز کرنے سے غیر قانونی طو رپر زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کو روکا جائے گا۔
پنجاب میں زرعی زمینوں کے بعد اربن کی نشاند ہی اور ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ شہری زمینوں کو ڈیجیٹائز کرنے سے غیر قانونی طو رپر زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کو روکا جائے گا،پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ پراجیکٹ کے تحت ہاؤسنگ پروگرام کےلئے جگہ کا تعین کیا جا سکے گا۔
شہری زمینوں کا ڈیٹا مرتب کرنے سے زمینوں کا ریکارڈ درست کرنے میں مدد ملے گی۔منصوبے کے تحت ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز، لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کا کیڈسٹرل نقشہ تیار کیا جائے گا،اربن لینڈز کی جیومیپنگ کو بہتر کیا جائے گا، جس سے زمینوں کی نشاند ہی میں مدد ملے گی۔منصوبے کو ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔منصوبے میں پنجاب بورڈ آف ریونیو، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، پی اینڈ ڈی اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حصہ لیں گے۔