ویب ڈیسک : لاہور ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔۔ رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ہونے کے باعث گزشتہ 11 گھنٹوں سے لاہور ایئرپورٹ بند ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج تک بند ہے۔
شدید دھند کے باعث ایم فور عبدالحکیم ٹول پلازہ سے فیصل آباد ٹول پلازہ اور ایم فائیو رحیم یار خان سے شیر شاہ تک بند ہے۔موٹر وے ایم ٹو کے مختلف مقامات پر لاہور کی جانب جانے والے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔