عابد چوہدری : لاہورکے اطراف میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے اورایم ٹو،3 کو دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ اور ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک بند کر دیا گیا جبکہ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے حکام کا شہریوں سے کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ سفر شروع کرنے سے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔