حکومت نے سرکاری ملازمین کی سن لی

13 Jan, 2021 | 07:51 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: محکمہ خزانہ نے ٹیوٹا کوبجٹ تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے فوری طور پر ایک ارب سترہ کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے ٹیوٹا ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی و دیگر اخراجات کیلئے 1 ارب ستر کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔ ٹیوٹا کو محکمہ خزانہ نے اگلے تین ماہ کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ نے پی ایچ اے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ پی ایچ اے لاہور نے پانچ واٹر براوزر مانگے تھے۔ محکمہ خزانہ نے فی الحال یہ واٹر بروزر فراہم نہ کرنے کے لئے سمری مسترد کر دی ہے۔

مزیدخبریں