وزیراعظم کی لاہور آمد پر اہم تبدیلیاں متوقع

13 Jan, 2021 | 01:22 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: پنجاب میں متوقع تبدیلیاں، 15 جنوری کو لاہور میں اہم فیصلے ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز لاہور آئیں گے۔         

پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وزیراعظم جمعے کے روز لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بورڈ آف ریو نیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گاجبکہ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گےاور  پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بیوروکریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بیوروکریسی اور پولیس میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ 

یاد رہے وزیراعظم کا گزشتہ دورہ لاہور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں