پیدل چلنے والوں کیلئے سڑکیں مخصوص کرنے کا پلان تیار

13 Jan, 2021 | 12:43 PM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) شہر میں ٹریفک کا اژدھام مصروف کاروباری شاہراہوں سے متعلق بڑا اقدام، پیدل چلنے والوں کیلئے شاہراہیں مخصوص کرنے کا پلان، ایل ڈی اے کا "ون وے یاپیڈسٹرائزیشن" پر غور، بے ہنگم کمرشلائزیشن کے جن کو بھی "سنگل" ڈالے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی مصروف ترین کاروباری شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کا پلان تیار کیا جارہا ہے، ایل ڈی اے نے شہر کی کمرشلائزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص شاہراہوں کو ون وے یا پیڈسٹرائزیشن پر غور شروع کر دیا۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے سٹی 42 سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقوں میں پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص کردیں گے، شہر کے بے ہنگم ٹریفک اور کمرشلائزیشن پر بھی قابو پائیں گے۔

 ایس ایم عمران نے کہا کہ لاہور کے نئے میگا پراجیکٹ شہر میں جدت لائیں گے، ذاتی طور پر فلائی اوور اور انڈر پاسز کے حق میں نہیں ہوں تاہم انفراسٹرکچر کی ترقی بھی ضروری ہے۔

 وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ گنجان آباد کاروباری علاقوں میں پیدل چلنے کو فروغ دینا ہوگا، میگا پراجیکٹس پر اب صرف فنڈز کا انتظار ہے میگا پراجیکٹس کے فنڈز ملتے ہی کام شروع کردیں گے۔

مزیدخبریں