کورونا کے وار کم نہ ہوسکے، مزید 7 زندگیاں نگل گیا

13 Jan, 2021 | 12:32 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لاہور میں کورونا مزید 7 زندگیاں نگل گیا، 311 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مجموعی تعداد 73 ہزار 41 اور اموات 1712 ہوگئیں۔  پنجاب میں کورونا وائرس کے509نئے کیسز اور تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 525 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہور میں 311،راولپنڈی20، جھنگ9، راجن پور 11،بہاولپور9اورملتان میں 20کیسزرپورٹ ہوئے۔سرگودھا18، ننکانہ2،سیالکوٹ 8،اٹک 1،رحیم یار خان 1اور فیصل آباد میں 33کیسز رپورٹ ہوئے۔بہاولنگر1، گجرات17،چنیوٹ5، ساہیوال 2،شیخوپورہ2اورگوجرانوالہ میں 5،  جہلم8، مظفرگڑھ3،لودھراں 2، وہاڑی 13،ڈیرہ غازی خان 4اور حافظ آبادمیں 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے مزید24ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد4 ہزار 323ہو چکی ہےاور اب تک 26 لاکھ 40 ہزار 830 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد1 لاکھ 3 ہزار 912 ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر کے 256ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 256ہسپتالوں میں 8 ہزار 261بسترکورونا کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے مختص ہیں۔ ان بستروں میں سے 3 ہزار 744 بسترآکسیجن کی سہولیات کے ساتھ کورونا کے مریضوں کے لیے مخصوص ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 2 ہزار 179 بستر کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جن میں سے440زیر استعمال اور 1ہزار 429بستر خالی ہیں۔ترجمان صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 665وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہورمیں 249،فیصل آباد میں 48،ملتان میں 71 اور راولپنڈی میں 71وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 84،فیصل آباد میں 2،ملتان میں 36اور راولپنڈی میں 10وینٹیلیٹرز کورونا کے مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ307وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔ترجمان کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک2 ہزار 896ہیلتھ کیئر ورکز کوروناوائرس کا شکار ہوئے۔   

مزیدخبریں