واشنگٹن خطرے میں،ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

13 Jan, 2021 | 12:07 AM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلا ت کے مطا بق عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 24 جنوری کو نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاﺅس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے پیر کی شام وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک ملاقات میں کیا۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں اور ایف بی آئی نے جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلح حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہروں کا امکان بھی ہے۔ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر سمیت کئی ارکان نے صدر ٹرمپ کی معزولی کے لیے قرار داد جمع کرادی ہے اور اگر نائب صدر مائیک پینس اس قرار داد پر کارروائی نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں