( زاہد چوہدری ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وفد کی نوبل انعام یافتہ برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ویکٹارامن رام کرشنن سے ملاقات، طب کے شعبے میں جدید تحقیق میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
نوبل انعام یافتہ برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ویکٹارامن رام کرشنن سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وفد نے فلیٹیز ہوٹل میں ملاقات کی۔ وفد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر ثاقب محمود، ڈاکٹر فریدون اور ڈاکٹر اللہ رکھا سمیت سینئر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔
ڈاکٹر ویکٹارامن کو سال 2009 میں کیمسٹری کے شعبے میں تحقیق پر نوبل انعام دیا گیا تھا۔ ملاقات میں ڈاکٹر ویکٹارامن نے یو ایچ ایس کی وزیٹنگ فیکلٹی کا حصہ بننے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ یو ایچ ایس میں رائبوسومز اور ڈی این اے کے شعبے میں تحقیق میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ مختلف امراض کے پیتھوجینک میکانزم میں رائبو سومز اور ڈی این اے ڈیمیج کے کردار پر ریسرچ پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔