وقفے وقفے سے جاری بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا

13 Jan, 2020 | 11:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر دن بھر وقفے وقفے سے جاری بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے علاقہ میں تئیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔   

جیل روڈ پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 17 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 20 ملی میٹر، اپرمال پر 11 اعشاریہ 5 ملی میٹر، مغلپورہ کے علاقہ میں 13 ملی میٹر، تاج پورہ میں 14 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 چوک ناخدا میں 14 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 12 ملی میٹر، فرخ آباد میں 13 ملی میٹر، گلشن راوی کے علاقہ میں 13 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 12 ملی میٹر، سمن آباد میں 11 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے بھی سردی کی لہر برقرار اور بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ محمکہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ12 اور کم ازکم 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محمکہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو دوبارہ سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

مزیدخبریں