(درنایاب)ایم ڈی واسا لاہور سید زاہد عزیز کو آب پاک اتھارٹی کے سی ای او کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
سید زاہد عزیز کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے احکامات پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کو اضافی چارج سونپ دیا گیا
13 Jan, 2020 | 10:08 PM