حکومت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، خرم نواز گنڈا پور

13 Jan, 2020 | 09:21 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ)پاکستان عوامی تحریک نے حکومت سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کا مطالبہ کردیا، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خانیوال سے آئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبرداری نظام منتخب بلدیاتی نمائندوں کا متبادل نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ نمبرداری نظام جاگیرداری نظام کی ایک شکل ہے جو تبدیلی کے نعروں کے برعکس ہے۔

خرم نوازگنڈاپور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے جتنے مضبوط اور بااختیار ہونگے جمہوریت اتنی مضبوط ہو گی، ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں