میٹروپولیٹن ملازمین کیلئے اچھی خبر

13 Jan, 2020 | 08:58 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے سالہا سال سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ورک چارج ملازمین کی سنی گئی، ایک ہزار دو سو میں سے تین سوسترہ ورک چارج ملازمین کو بالاخر مستقل کردیا گیا ہے۔   

سالہا سال سے انتظار کی سولی پر لٹکے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پلمبر، مالی، چوکیدار، نائب قاصد، قلی، گینگ مین، انفورسمنٹ انسپکٹر، پیچ ورک مین، ڈرائیورز اور کمپیوٹر آپریٹرز کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ہزار دو سو ملازمین میں سے تین سو سترہ ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین کو مستقلی کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کرنا پڑا، پنجاب حکومت نے بارہ سو ورک چارج اے اینڈ جی کلاس کے رولز میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کی روشنی میں ورک چارج ملازمین کیلئے عمر اور اشتہار کی پابندی ختم کرنے پر ملازمین کو ریگولر کردیا گیا، جس سے کلاس فور کے گریڈ ایک سے گریڈ پانچ تک کے ورک چارج ملازمین مستفید ہوئے۔

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد ایم سی ایل، ایس ڈبلیو ایم اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کیلئے مستقلی کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس سے قبل ورک چارج ملازمین کو عدالت کے حکم پر مستقل کیا جاتا تھا۔

مزیدخبریں