آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

13 Jan, 2020 | 07:48 PM

Shazia Bashir

شہزاد خان: آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے نوروزہ پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کے کراچی میں حکومت سے مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد لاہور میں بھی پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جنرل سیکرٹری آزر قادری نے کہا کہ گورنر سندھ سے مذاکرات کامیاب ہوگے ہیں۔

حکومت نے گڈز ٹرانسپوٹرز کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، ایکسل ویٹ کے قانون کا اطلاق جی ٹی روڈ اور موٹروے پر یکساں کیا جائے گا، ڈرایئور کیلئے لائسنس کے حصول کا عمل آسان بنایا جائے گا اور بھاری جرمانوں کو کم کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیرمین لاہور بزنسمین فرنٹ امجد چودھری نے کہا کہ حکومت نے گڈز ٹرانسپوٹرز کے مطالبات مان کر اچھا اقدام کیا، نوروزہ ہڑتال سے سامان تجارت کی ترسیل ملک بھر میں بند رہی اور حکومت کو نوے بلین روپے کا نقصان ہوا۔

مزیدخبریں