سرکاری سکولوں میں سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

13 Jan, 2020 | 06:30 PM

Malik Sultan Awan

(علی عباس) لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں منشیات کو کنڑول کرنے کیلئے  پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں  میں سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔سرکاری سکولوُں میں منشیات میں ملوث بچوں کے میڈکل ٹیسٹ کے بعد اب سائیکالوجسٹ کی خدمات مانگ لیں گئیں ہیں کہ تمام سکولوں میں سائیکالوجسٹ وزٹ کریں گے اور بچوں کا سیشن کریں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن سائیکالوجسٹ محکمہ ہیلتھ سے لے گا اور اس سلسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔سائیکالوجسٹ کے وزٹ کرنے کے لیے شیڈول تیار کرنے کی ہدایات کردیں ہیں کہ شیڈول تیار کرکے فہرست محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے اور کہا گیا ہے کہ بچوں کے نفسیاتی سیشن مارچ تک مکمل کرلئے جائیں ۔

مزیدخبریں