بجلی کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر جواب دے گیا

13 Jan, 2020 | 05:59 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے لیسکو کا بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر، کمپنی کے 65 فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

شہر میں وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہونا شروع ہوگیا۔ فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے دوران لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ خود سسٹم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے وہاں بجلی کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں