قائد اعظم لائبریری اتوار کے روز بھی کھولنے کا فیصلہ

13 Jan, 2020 | 05:32 PM

Malik Sultan Awan

(اکمل سومرو)کتابوں اور لائبریری سے محبت رکھنے والوں کیلئےخوشخبری، قائد اعظم لائبریری اتوار کے روز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغ جناح میں واقع قائد اعظم لائبریری اتوار کے روز صبح 11 بجے تا شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔ ڈی جی پبلک لائبریرز پنجاب وحید اختر انصاری نے اتوار کے روز لائبریری کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ لائبریری کی 34 سالہ تاریخ میں پہلی بار اتوار کے روز لائبریری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی وحید اختر کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز مطالعہ کے شوقین افراد کو لائبریری بیٹھنے کا موقع میسر آئے گا، انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے شہریوں میں مطالعہ کہ عادات میں اضافہ ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ اتوار سے کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں