(زین مدنی ) فلم و ٹی وی کے معروف اداکار ارباز خان نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال میں فلم انڈسٹری کے لئے بہتر ثابت ہوگا اور فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی۔
ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی۔ ارباز خان نے کہا فلم انڈسٹری بحران سے نکلنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے تاہم ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اس صنعت سے جڑے تمام افراد محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ارباز نے امید ظاہر کی کہ یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز کی بھی رونقیں بحال ہوں گی۔