قتل کیس کا فیصلہ ،عدالت نے ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنادی

13 Jan, 2020 | 04:37 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر فائرنگ کرکے دو افرادکے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،دو ملزمان توقیراورعبادت کودو،دوبار سزائے موت کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج عبدالقیوم خان کی عدالت میں اسلام پورہ پولیس نےپانچ ملزمان توقیر،عبادت،عدیل،شفیق اورعباس کے خلاف چالان پیش کیا،ملزمان نے سیشن کورٹ میں ایک سال قبل پیشی پرآنے والےامجد لطیف پردیرینہ عداوت کی بنا پرفائرنگ کردی،جس سے امجد لطیف اورکانسٹیبل آصف موقع پرہی دم توڑ گئے.

فائرنگ سےسیشن کورٹ میں بھگدڑمچ گئی،عدالت میں چالان آنے پرباقاعدگی سےسماعت ہوئی،جس پرعدالت نےجرم ثابت ہونےپرتوقیراورعبادت گجر کو دو،دو بار سزائے موت اورتین ملزمان شفیق،عدیل اورعباس کو بری کردیا۔

مزیدخبریں