نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر، وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم

13 Jan, 2020 | 04:35 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانےکی تصویر پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا لیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سوشل میڈیا پرلندن کے ہوٹل میں کھانا کھانےکی تصویر وائرل ہونےکے بعد وزیراعظم نےنوٹس لیتے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا لی ہیں، وزیراعظم نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کوٹیلی فون کرکےرپورٹس منگوانے کی ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرصحت سےاستفسار کیا کہ نوازشریف باہرجاکرکھانا کھارہےہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیراعظم نےوزیرصحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں، اگر نہیں آئیں تو رپورٹس فوری منگوائیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رپورٹس منگوا کرعوام کےسامنے حقائق لائے جائیں۔

مزیدخبریں