علی اکبر:سکھوں کی حفاظت کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
صوبہ بھر میں سکھوں کےمذہبی مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کرایا جائے گا، وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت امن عامہ کےحوالے سے اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام نے بریفنگ دی ،اجلاس میں سکھوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے خصوصی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی شعیب دستگیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری مومن آغاسمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔صوبہ بھر میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیاگیا، کمشنروں اورآرپی اوزنےویڈیو لنک کےذریعے صوبہ بھرکی بریفنگ دی۔