پنجاب اسمبلی میں آوارہ کتوں کیخلاف قرارداد جمع

13 Jan, 2020 | 02:42 PM

وقار نیازی

صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے کاٹے کے واقعات کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قراداد جمع کرا دی گئی۔
مسلم لیگ کی رکن سمیرا کومل کی جانب سےقرارداد جمع کرائی گئی جس میں انہوں نےکہاہےکہ پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹےکے واقعات میں اضافہ ہو اہے، ایک سال میں آوارہ کتوں کےکاٹنےسے11 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزارسےزائد زخمی ہوئےہیں۔ قراردادکے مطابق لاہورکی سواکروڑکی آبادی کیلئے صرف46 ہسپتالوں میں ویکسین موجود ہے، صوبہ کے1732 چھوٹے بڑے مراکز صحت میں ویکسین دستیاب نہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ویکسین کا سٹاک ناپید ہے، کتے کے کاٹےکی ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں