بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار

13 Jan, 2020 | 02:42 PM

Azhar Thiraj

حافظ شہباز علی : بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار ، بنگالی بورڈ پاکستان میں 3ٹی20 میچ کھیلنے کیلئے رضامند  ہوگیا، پاکستان کی اولین ترجیح ٹیسٹ سیریز ہے, پی سی بی حکام کہتے ہیں آئندہ ایک دو روز میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں، بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ‏بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

مزیدخبریں