حکومت کا نیا نیب آرڈیننس، ملزمان نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا

13 Jan, 2020 | 01:33 PM

وقار نیازی

(شاہین عتیق) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورحافظ نعمان نےالگ الگ کیسزمیں نیب کےنئےترمیمی آرڈیننس کےتحت بری کرنےکی درخواست دائرکردی جبکہ پیرا گون سٹی کیس میں خواجہ برادران کےریفرنس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت میں پیپکومیں چارسو سینتس افراد کوغیر قانونی بھرتی کرنےکےریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےنئےترمیمی آرڈیننس کےتحت بری کرنےکی درخواست دائرکردی۔ درخواست ان کےوکیل افتخار شاہد ایڈووکیٹ نےدائرکی جس پرعدالت نےنیب کے پراسیکیوٹرکونوٹس جاری کردیا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نےکوئی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کوئی مالی فائدہ اٹھایا، اسی بنیاد پربری کرنےکی درخواست دی ہے۔
احتساب عدالت میں پیرا گون سٹی کیس کی سماعت کورٹ نمبردو میں ہوئی، عدالت میں اس تاریخ پربھی وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ پراسیکیوٹرنےمیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیاجبکہ خواجہ سعد رفیق بھی پروڈکشن آڈرکی وجہ سے پیش نہ ہوئے، عدالت نےسماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کرتےہوئے کیس کے دیگرگواہوں کوطلب کرلیا، عدالت میں لاہور پارکنگ کیس میں حافظ نعمان نےبھی بری کرنےکی درخواست دی جس پرعدالت نےنیب کوستائیس جنوری کےلیےنوٹس جاری کردیا۔
احتساب عدالتوں میں خواجہ سلمان،راجہ پرویز اورحافظ نعمان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جس سےشہریوں اورعدالتوں میں پیش ہونےوالےسائلین کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں