وزیراعظم کے آخری نوٹس پر وزیراعلیٰ متحرک ہوگئے

13 Jan, 2020 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)وزیراعظم کےآخری نوٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہوگئے،وزیراعلیٰ پنجاب نےتمام وزراء اور سیکرٹریزکو طلب کرلیا،اجلاس میں پنجاب کے تمام منصوبوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سےچند روز قبل پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کرتےہوئےوزیراعلیٰ کو معاملات بہتر کرنے کی آخری وارننگ دی گئی،جس پر وزیراعلی نےتمام وزراء اور سیکرٹریز کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے،اجلاس میں پنجاب کےترقیاتی منصوبوں،امن و امان،صحت و تعلیم اور مہنگائی سمیت دیگرمعاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کےمطابق سیکرٹریز اپنے متعلقہ محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،طویل اجلاس کے بعد وزیراعلی کی طرف سے عشائیہ دیا جائے گا،وزیراعظم کی لاہور آمد پروزیراعلی پنجاب انہیں صوبےکے معاملات پر بریفنگ دیں گے،جس کے بعد ناقص کارکردگی والےوزراء اور سیکرٹریز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں