(سعودبٹ)کم ازکم اجرت کےقانون پر عملدرآمد کا معاملہ،محکمہ لیبرویلفیئرلاہورساؤتھ کیجانب سے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز ہوگیا،896 یونٹس کے چالان کیے گئے۔
سیکرٹری لیبر سارہ اسلم اور ڈی جی لیبر فیصل نثار چوہدری کی ہدایات پرمہم کا آغاز کیا گیا، ڈائریکٹر لیبرساؤتھ ضیغم عباس مظہر کے مطابق کم از کم اجرت کےنفاذ کےلیےتین روزہ خصوصی مہم چلائی گئی،کم از کم اجرت کے قانون پرعملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کےخلاف مختلف عدالتوں میں 896 چالان جمع کرائےگئے۔
ڈائریکٹر لیبرساوتھ ضیغم عباس مظہرکےمطابق 100 فیصد کم ازکم اجرت پر عملدرآمد تک یہ مہم جاری رہے گی۔