ناجائز منافع خوروں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دئیے

13 Jan, 2020 | 12:36 PM

Azhar Thiraj

حسن علی:شہر میں منافع خور مافیا کا راج برقرار، سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت خواب بن گئی،شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں ناجائز منافع خوروں کا راج قائم ہوگیا۔ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ پس پشت ڈال کر اشیا کے اپنے ریٹ مقرر کرلئے۔

ٹماٹرکی سرکاری قیمت 115روپےفی کلومقرر جبکہ سبزی منڈی میں ٹماٹر130،عام مارکیٹ میں ٹماٹر150 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

مٹر220 ، پیاز 80،آلو60،گوبھی 80، شلجم 60روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

ادھرشہر میں برائلرکی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا۔مرغی کاگوشت 11روپےاضافےکےبعد233روپےفی کلوفروخت،فارمی انڈے136روپےفی درجن پرمستحکم ہوگئی۔

مزیدخبریں