شہر کے65 فیڈرز ٹرپ ہونے سےمتعدد علاقوں کی بجلی غائب

13 Jan, 2020 | 12:34 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(شاہد سپرا) لیسکو کا ترسیلی نظام پھر جواب دے گیا، شہر کے 65 فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  لیسکو کا ترسیلی نظام پھر جواب دے گیا، بارش سے شہر کے 65 فیڈرز ٹرپ کر گئے،متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، ترجمان لیسکو  کا کہناتھا کہ کئی مقامات پر تیزبارش سے بحالی میں تاخیر ہوئی، بارش کے باوجود لیسکوکا عملہ پوری طرح الرٹ ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ خود صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب  شاہدرہ ٹاؤن میں   بچہ کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، اہل علاقہ کا کہناتھا کہ پول سے تاروں کا جال ہٹانے کیلئے متعدد بار شکایات کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔

مزیدخبریں