معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت تشویشناک

13 Jan, 2020 | 12:15 PM

وقار نیازی
Read more!

(زین مدنی) پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت مزید بگڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کےمطابق امان اللہ گزشتہ بارہ روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو روز قبل امان اللہ کو ڈسچارج کردیاگیاتھا تاہم دوبارہ طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا۔ امان اللہ کو گردوں کی تکلیف لاحق ہے جس کے باعث سانس میں دشواری بڑھ رہی ہے۔ امان اللہ کو نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیاہے۔
 

مزیدخبریں