گورنر پنجاب نے امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کا حل بتا دیا

13 Jan, 2020 | 12:07 PM

وقار نیازی

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہےکہ افغانستان میں پائیدار امن کےقیام اور مسئلہ کشمیر کےمستقل حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں۔
گورنر پنجاب نےخطےکی حالیہ صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، دنیا کو شدت پسندی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،ماحولیاتی تبدیلی اورغربت جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی نظریں سال 2020 میں بھی جنوبی ایشیا پر ہی مرکوز رہیں گی. چودھری محمد سرورکا کہنا تھا کہ حالیہ ایران،امریکہ تنازعے میں کمی اور افغان امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردارکلیدی رہےگا. وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی منظر نامے پرلیڈر آف پیس کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کےخلاف متنازعہ شہریت کا قانون اور اس کے خلاف مظاہرے بھارت کو لےڈوبیں گے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمودی سرکارکےخلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں رہی وہ خود اپنا دشمن ہے، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، پوری قوم متحد ہوکرافواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں