(قذافی بٹ) ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس منصورہ میں شروع ہوا،خطے کی صورتحال زیر بحث لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کےاجلاس کی صدارت کونسل کےصدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹرمحمد زبیرکررہے ہیں، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی اور خطےکی صورتحال زیربحث ہے،پاکستان کے کردار اور ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ کیا گیا۔
اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ،علامہ عارف واحدی،قاضی نیاز حسین نقوی،حافظ عاکف سعید اور زبیر احمد ظہیر سمیت دیگر شریک ہیں۔