(در نایاب) لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کردی۔
سرد موسم نے انگڑائی لے لی، آج سے بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں علی الصبح سے بادل کھل کر برس رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیل روڈ پر آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر،ایئرپورٹ پر سولہ ملی میٹر،گلبرگ میں چودہ ملی میٹر،لکشمی چوک سولہ ملی میٹر،اپر مال آٹھ ملی میٹر،مغلپورہ نوملی میٹر،تاجپورہ دس ملی میٹر،نشتر ٹاون چودہ ملی میٹر،چوک ناخدا دس ملی میٹر،پانی والا تالاب سات اعشارہ پانچ ملی میٹر،فرخ آباد آٹھ ملی میٹر،گلشن راوی گیارہ ملی میٹر،اقبال ٹاون چھ ملی میٹر،سمن آباد پانچ ملی میٹراور جوہر ٹاون میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔