(سٹی 42) موسم سرما کی اضافی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی سکول کھل گئے لیکن بارش بچوں پر پھر مہرباں ہوگئی، بچے پھر سے چھٹیوں میں توسیع کی امید لگا نے لگے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے ہیں. سکولوں میں چھٹیاں تو ختم ہو گئیں مگر سردیاں ختم نہ ہوئیں۔ بارش کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں حاضری انتہائی کم ہے۔ کچھ بچے موسم انجوائے کرتے ہوئے سکولوں میں حاضر ہوئے، تاہم والدین بارش کی وجہ سے بچوں کو سکول تک پہنچانے میں کافی پریشان دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں 12 جنوری تک اضافہ کردیا تھا۔