پولیس اہلکاروں کی رشوت خوری بے نقاب

13 Jan, 2019 | 11:59 PM

Arslan Sheikh

(عابد چوہدری) سندر پولیس کے اہلکاروں کی ناکے پر انوکھی کارروائی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور تھانے جانے کو کہا، پھر پلاٹ میں لے جاکر رشوت وصول کی اور موٹرسائیکل سواروں کو جانے دیا، سٹی فورٹی ٹو نے رشوت خوری کی فوٹیج حاصل کرلی۔

سندر میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سندر کے علاقہ سلطانکے میں 2 پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ ہونے پر ناکے پر روکا اور پھر پولیس اسٹیشن جانے کو کہا، پولیس اہلکار ناکے سے چند قدم فاصلے پر ہی پہنچے تو ڈیل شروع کر دی۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو رشوت لیکر کارروائی ختم کر دی، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں موٹرسائیکل سواروں سے پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقع کی خبر نشر ہونے پر ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سیدعلی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں