فواد چودھری نے اپوزیشن کو اسپغول پینے کا مشورہ دیدیا

13 Jan, 2019 | 07:45 PM

Arslan Sheikh

(سعود بٹ) الحمرا میں منعقدہ تھنک فیسٹیول میں شریک وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا انوکھا احتساب ہے، وہ دوران اسیری بھی موجوں میں ہیں۔

الحمرا میں منعقدہ تھنک فیسٹیول میں شریک وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چند ہفتوں میں وزارت اطلاعات پورے پاکستان میں میگا ایونٹس کا کیلنڈر جاری کرے گی، 66 ممالک کا ویزا پاکستان کے لئے ختم کر رہے ہیں جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت آئی ہے جس کے لئے عوام کا دل دھڑکتا ہے۔ 23 تاریخ کو منی بجٹ میں معاشی استحقام لائیں گے، اپوزیشن کو کہوں گا رات کو اسپغول پی کر سویا کریں۔  

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں کوئی پولیٹیکل چیلنج در پیش نہیں، نواز شریف اپنی قبر خود کھودی ہے، نواز شریف کا ٹرائل ایسا عجیب ہوا کہ دوران ٹرائل لندن کے دورے پر بھی گئے، شہباز شریف نیب والوں اور پراسیکیوٹر کو کہتے ہیں میرے سامنے پیش ہوجائیں۔

پاک امریکہ سیاسی تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی سفیر منٹر صاحب کو ریٹائرڈ ہوئے بہت وقت ہو گیا ہے، انہیں نہیں پتہ کہ سیاسی طور پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے سے بہت الگ اور بہتر ہیں۔

مزیدخبریں