زائد فیس وصول کرنیوالے سکولوں کو وارننگ جاری

13 Jan, 2019 | 06:55 PM

Arslan Sheikh

(جنید ریاض) ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے فیسوں کے معاملے پر پبلک نوٹس جاری، 31 جنوری تک 5 ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے سکولوں کو 20 فیصد کم کرنا ہوگی، آئندہ سال سے فیسوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جاسکے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پبلک نوٹس کے مطابق 31 جنوری تک تمام ایسے سکول جو 5 ہزار سے زیادہ فیس وصول کر رہے ہیں انہیں 20 فیصد کمی کرنا ہوگی، فیسوں میں آئندہ سال میں 5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، 6 سے 8 فیصد تک اضافہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازات لینا ہوگی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال گرمیوں کی چھٹیوں میں لی گئی 3 ماہ کی فیس میں سے 50 فیصد فیس بھی 12 فروری تک واپس کی جائے، فیس کے معاملے پر کسی بچے کو سکول سے نہیں نکالا جائے گا، فیسوں میں کمی کو بنیاد بنا کر مذکورہ سکول اساتذہ اور دیگر عملے کی تنخواہوں میں کمی نہیں کرسکیں گے، جبکہ امتحانی فیس میں بھی اضافہ نہیں کیا جاسکے گا۔   

مزیدخبریں