(سٹی 42) لاہور کے تعلیمی ادارے اور گرلز ہاسٹلز منشیات فروشوں کا سافٹ ٹارگٹ بن گئے، سوشل میڈیا کےذریعہ معصوم طالبات کو خواتین کے ذریعہ ڈرگز سپلائی دھڑلے سے جاری ہے۔
چرس ،گھانجا،ہیروئن کوکین، آئس اور پلز سمیت کئی اقسام کی منشیات کی گرلز ہاسٹلز، کالجز اوریونیورسٹیوں تک منظم اورمحفوظ سپلائی سوشل میڈیا پر باآسانی دستیاب ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر ہویا گوگل ای میل پر آرڈر دیجئے اور مال وصول کیجئے۔ لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے خاتون سمیت سات رکنی منشیات فروش گروہ کے ہولناک انکشافات نے لاہوریوں کے پیروں تلے سے زمین نکال دی۔
تفتیش کے دوران گرفتار ڈرگ ڈیلرز نے طالبات کو اپنا سافٹ ٹارگٹ بھی ڈکلیئر کیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ سرور اور مزے کے نام پر نوجوانوں کی محفلوں اور ڈانس پارٹیوں کو بھی آلودہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔