مئیر لاہوراورکمشنرکا بیجنگ انڈرپاس کادورہ، تزئین وآرائش کےامورکاجائزہ

13 Jan, 2018 | 11:30 PM

راؤ دلشاد: وزیراعلی پنجاب نےبیوٹیفیکیشن آف لاہورکمیٹی سےکنال کو خوبصورت بنانےکی پریزینٹیشن طلب کرلی۔ کنوینئرمیئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشرجاویدسمیت ممبران بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کی دن بھر دوڑیں لگی رہیں۔ الصبح میئرلاہوراورڈپٹی کمشنرنےگلبرگ کی سڑکوں کامعائنہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کےکنوینئرمیئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید،کمشنرلاہور عبداللہ خان سنبل، ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید، ڈی جی ایل ڈی اے زاہدزمان اختر اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سید بلال مصطفی، واسا، لیسکواورپی ایچ اے سمیت بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کے دیگر ممبرز نے بیجنگ انڈرپاس سےرنگ روڑ تک نہرکےدونوں اطراف لینڈ اسکیٹنگ اور تزئین وآرائش کےامور کاجائزہ لیا۔

کنال کے دونوں اطراف سڑکوں کی تزئین و آرائش کا جائزہ لےکرکمیٹی ممبران وزیر اعلی پنجاب کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قبل ازیں میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر نے گلبرگ کی ماڈل سڑکوں سے لٹکتی تاروں اورتجاوزات کے خاتمہ کےلیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

 جیل روڑ پر سروسز ہسپتال سے ملحقہ انڈر پاس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر میئرلاہور نے افسران کو جھاڑ پلادی اور فوری صفائی کےاحکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں