نوازشریف اور شہبازشریف دونوں جمہوریت کے قائل نہیں، طاہرالقادری

13 Jan, 2018 | 10:59 PM

مظہر عباس: سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کہاکہ 17جنوری سے احتجاج کے آخری راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اشرافیہ کا خاتمہ مہینوں نہیں دنوں کی بات ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھاکہ چیف جسٹس نے حقائق بیان کئے، 150سال پرانے قانون سے ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھینسوں کے انجکشن کے معاملات عدلیہ نے دیکھنے ہیں تو کیا حکمران صرف حرام خوری کے لیے ہیں؟

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہداء کے انصاف کے لیے سب جماعتیں ایک پیج ایک سٹیج پر ہونگی۔ انکا کہنا تھا کہ اشرافیہ کا خاتمہ مہینوں نہیں دنوں کی بات ہے۔

ڈاکٹر طاہرا لقادری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط بنایا گیا ہوتا تو آج ملک افراتفری کا شکار نہ ہوتا۔ نواز شریف ہوں یا شہبازشریف دونوں جمہوریت کے قائل نہیں، کاروبار کے لیے سیاست میں آئے۔ 17جنوری کے احتجاج کی حیثیت گلدستہ کی ہوگی، تمام جماعتوں کے عہدیدار اور کارکن شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں