علی اکبر: مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نےوزیر اعلی بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین ،مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی اور چودھری مونس الہی نے نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدس کو ٹیلی فون کیا اورانہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعلی بلوچستان کو لاہور کے دورے کی دعوت بھی دی۔ جس پر انہوں نے جلد لاہورآنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔