’’پاکستانی بزنس کمیونٹی چین کو اہم تجارتی شراکت دار تصور کرتی ہے‘‘

13 Jan, 2018 | 08:38 PM

شہزاد خان ابدالی

 شہزاد خان:نائب صدر ذیشان خلیل، سابق صدر سہیل لاشاری سے ملاقات میں پاک چین تجارتی حجم بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں سابق سیکرٹری جنرل سارک چیمبر رحمت اللہ جاوید، نعیم اللہ ، محمد احمر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی چین کو اہم تجارتی شراکت دار تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین نجی سطح پر تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔

 ڈی اینڈ لایئو سٹاک، سپورٹس، فارما سوٹیکل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ کام کرنے اور سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ سابق صدر سہیل لاشاری نے کہا کہ چین کی طرح مقامی سطح پر بھی ریسرچ ورک تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ویلیو ایڈیشن سے ملکی صنعت کا برآمدی حجم بڑھے گا۔

مزیدخبریں