قصور واقعہ کیخلاف  تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

13 Jan, 2018 | 08:19 PM

ابوبکر ارشد

 شیخ نواز:قصور واقعہ کےخلاف تحریک انصاف ایجوکیشن ونگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سامنے قصور واقعے کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی ایجوکیشن ونگ کے رہنما ڈاکٹر عاطف الدین نے کی۔

 ڈاکٹر عاطف الدین نے کہا کہ معصوم زینب کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم شرمندہ ہے۔ زینب کو انصاف ملنے تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ قصور واقعہ  متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں