طاہر حمید:پی سی ہوٹل میں ویمن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دس کامیاب کاروباری مواقع پر خواتین پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیمینار کا مقصد خواتین کو نت نئے کاروباری مشوروں سے اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ ملکی و معاشی ترقی میں حصہ لےسکیں۔
اس موقع پر فوزیہ وقار، ڈاکٹر شہلا جاوید نے ویمن چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بنا ملکی معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔
خواتین ملک کی معیشت کو ہموار کر سکتی ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔